Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
National

جولائی 23 کومسلسل ساتویں بار وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن پیش کرینگی بجٹ

18ویں لوک سبھا کی تشکیل کے بعد اب مودی حکومت اپنی تیسری مدت کا پہلا بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے۔وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن 23 جولائی کو پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کریں گی،
پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 22 جولائی سے 12 اگست کے درمیان ہونے جا رہا ہے۔ اس بجٹ سے سبھی طبقوں کی بہت سی امیدیں جڑی ہوئی ہیں،
بجٹ اجلاس کی تاریخوں کا اعلان مرکزی وزیر کرن رجیجو نے سوشل پلیٹ فارم پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ 
 صدر دروپدی مرمو نے 22 جولائی  سے 12 اگست  تک، بجٹ سیشن 2024 کے لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو طلب کی تجویز کو منظوری دے دی ہے،
جس کے تحت وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن مودی حکومت کا مکمل بجٹ پیش کریں گی۔
اس بجٹ پیشی کے ساتھ ہی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے نام  ایک منفرد ریکارڈ بھی قائم ہو جاۓگی، وہ مسلسل سات بار بجٹ پیش کرنے والی پہلی وزیر خزانہ بن جائیں گی۔ نرملا سیتا رمن اس معاملے میں مرارجی دیسائی کو پیچھے چھوڑ دیں گی جنہوں نے لگاتار چھ بجٹ پیش کیے تھے،
اس بجٹ میں مودی حکومت کی خاص توجہ زراعت کے شعبے، روزگار اور آمدنی میں اضافے پر مرکوز رہے گی۔ اس کے علاوہ جی ایس ٹی کو آسان بنانا اور ٹیکس کی تعمیل سے وابستہ بوجھ کو کم کرنا بھی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہونے کی پر امید لگائی جا رہی ہے ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے انہوں نے اسی سال یکم فروری کو پارلیمنٹ میں عبوری بجٹ پیش کیا تھا،