Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
National

وزیراعظم روس اور آسٹریا کے دورہ پر روانہ،41 سال بعد کسی بھارتی وزیر اعظم کا آسٹریلیائی دورہ

 وزیر اعظم نریندر مودی آج روس اور آسٹریلیا کے دورہ کے لیے روانہ ہو گۓہیں۔ وزیر اعظم کا یہ دورہ آج 8 جولائی اور 9 جولائی کو ہونے جا رہا ہے، جہاں یہ امید لگائی جا رہی ہے کہ  نریندرمودی اور روسی صدر پوتن کے درمیان  مختلف امور پر بات ہوگی۔اس کے علاوہ روس کے دورے کے بعد پی ایم مودی 9 اور 10 جولائی کو آسٹریا کا دورہ بھی کرینگے،
واضح رہے کہ 41 سال کے بعد یہ کسی بھی بھارتی وزیر اعظم کا آسٹریلیا کا دورہ ہونے جا رہا ہے۔
بتا دیں کہ ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے 1955 میں آسٹریا کا دورہ کیا تھا۔ اس کے بعد  سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے 1971 اور 1983 میں اس ملک کا دورہ کیا تھا۔
 اس موقع پر وزارت خارجہ کے سکریٹری اور سفیر پون کپور نے کہا کہ آسٹریا کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے اور مضبوط رہے ہیں۔ اور پی ایم مودی کے آسٹریائی دورہ کے بعد امید ہے کہ ان دونوں ممالک کے تعلقات اور بھی بہتر ہونگے۔
وزیراعظم نریندر مودی آج ماسکو میں، بھارت اور روس کے درمیان 22 ویں سالانہ سربراہ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ پی ایم مودی روسی صدر ولادیمیر پوتن کی دعوت پر روس کا دورہ کررہے ہیں۔ وزیراعظم کے اس دورہ کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہاہے۔ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن بھی وزیراعظم مودی کے دورے کو لیکر کافی پرجوش ہیں۔ دو طرفہ بات چیت کے پروگرام کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے روس میں ہندوستان کے سفیر وجئے کمار نے کہاکہ وزیراعظم مودی اور صدر پوتن کے درمیان نجی ملاقات ہوگی۔ اس کے علاوہ وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی۔ اس دورہ کے موقع پر وزیراعظم ایک نمائشی مرکز کا بھی دورہ کریں گے۔وزیراعظم مودی آج شام 5 بجکر 20 منٹ پر ماسکو پہنچیں گے۔ مودی اور پوتین کے درمیان رات 9 بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک نجی ملاقات ہوگی اس کے بعد عشائیہ کا اہتمام کیا جائے گا۔ 
وزیراعظم نریندر مودی نے روس اور آسریا کے دورے پر روانہ ہونے سے پہلے اپنے ایک بیان میں کہاکہ گزشتہ 10 سالوں میں ہندوستان اور روس کے درمیان خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں اپنے دوست صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ دو طرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کا منتظر ہوں۔ وزیراعظم نے مزید کہاکہ روس اور ہندوستان ہمیشہ سے ہی ایک اچھے دوست رہے ہیں اور اس ملاقات میں ہم اس رشتہ کو مزید مضبوط بنانے پر بات کریں گے۔