روسی فوج میں ملازمت کر رہے ہندوستانیوں کی وطن واپسی کا راستہ اب صاف ہوچکا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے روس کے دورے پر صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھایا ہے۔
صدر پوتن نے وزیر اعظم نریندر مودی کی اس تجویز کو قبول کر لیا ہے۔ روسی صدر پوٹن نے پی ایم مودی کو اپنے گھر پرائیویٹ ڈنر پرمدعو کیا تھا۔ جہاں پی ایم مودی نے روس کے صدر سے بات چیت کے دوران روسی فوج میں کام کرنے والے ہندوستانیوں کا مسئلہ اٹھایا
جس کے بعد روس کے صدر نے بھی اس سے اتفاق کیا اور یوکرین میں روسی فوج کے لیے لڑنے والے تمام ہندوستانیوں کورخصت کرنے اور ان کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ ماسکو کے دوران حاصل کی گئی ایک بڑی کامیابی ہے،
یاد رہے کہ کئی ہندوستانی نوجوان اچھی نوکریوں کی تلاش میں روسی فوج میں پھنسے ہرۓ ہیں اور یوکرین کی اس جنگ میں روس کی طرف سے لڑ رہے ہیں۔ ہندوستانی وزارت خارجہ بھی روس کے ساتھ یہ مسئلہ لگاتار اٹھاتےآ رہے تھے۔ لیکن اب وزیر اعظم کے دورہ روس نے اس مشکل کام کو آسان کر لیا ہے اور اب تمام ہندوستانی جلد ہی وطن واپس آ کر راحت کی سانس لے سکیں گے،
واضح رہے کہ برسوں سے اچھی نوکری کا خواب دیکھ کر بیرون ملک جانے والے یہ ہندوستانی جب روس پہنچے تو حقیقت سے واقف ہو کر ان کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی۔ وہ وہاں یوکرین کی جنگ میں روسی فوج کی جانب سے لڑنے پر بھی مجبور ہو گۓ اور کسی نہ کسی طرح انتہائی مشکل حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ انہی ہندوستانیوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی تھی، جس میں انہوں نے اپنی مشکلات بیان کرتے ہوئے ہندوستانی حکومت سے مدد مانگی تھی،