Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
National

سی ایم ریونت ریڈی سے کرکٹرسراج کی ہوئی ملاقات:عہدیداروں کو دیا حکم، سراج کے لیے مکان،نوکری کا کریں جلد انتظام

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کا حصہ رہنے والے حیدرآباد کے فاسٹ باؤلر محمد سراج نے آج چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
سی ایم ریڈی نے اس ملاقات میں کرکٹر محمد سراج کو مبارکباد پیش کی اور انہیں اعزاز سے بھی نوازا، ساتھ ہی ریونت ریڈی نے کہا کہ سراج نے بین الاقوامی کرکٹ میں ہندوستان اور ہماری ریاست تلنگانہ کا نام فخر سے اونچا اور روشن کردیا ہے۔ اور سراج بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں، جسکی وجہ سے آج وہ ٹاپ کلاس کرکٹرز میں سے ایک کے طور پر شہرت حاصل کر رہے ہیں۔ عہدیداروں کو ریاستی حکومت کی جانب سے سراج کو نوکری اور مکان بھی دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ حیدرآباد یا قریبی علاقوں میں اس کے لئے فوری طور پر گھر کا انتظام کریں اورسرکاری ملازمت فراہم کریں۔
 اس موقع پر ریاستی وزراء کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، پی سرینواس ریڈی، ٹیم انڈیا کے سابق کپتان وسینئر کانگریس لیڈر محمد اظہرالدین اور پارٹی کے دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ جہاں محمدسراج چیف منسٹر ریونت ریڈی کو ٹیم انڈیا کی جرسی بھی پیش کی
یاد رہے کہ محمد سراج جب ممبئی سے حیدرآباد پہنچے تو ان کے چاہنے والے سینکڑوں مداحوں نے اُن کا استقبال کافی پرجوش انداز میں کیا۔ شمس آباد ایرپورٹ سے محمد سراج کے گھرتک ایک شاندار مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔