Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
National

یاسین ملک سزائے موت کیس سے،دہلی ہائی کورٹ کے جج نے کیا خود کو الگ

دہلی ہائی کورٹ کے جج جسٹس امت شرما نے سماعت سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ اس کے بعد ہائی کورٹ نے معاملہ دوسری بنچ کو بھیج دیا ہے۔یہ معاملہ جسٹس پرتیبھا ایم سنگھ کی بنچ میں درج تھا۔
اب اگلی سماعت 9 اگست کو بنچ کے سامنے درج ہوگی جس کے جسٹس امیت شرما رکن نہیں ہوں گے 
دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس امیت شرما نے جمعرات کو خود کو این آئی اے کی درخواست کی سماعت سے الگ کر لیا ہے جس میں علیحدگی پسند رہنما یاسین ملک کو دہشت گردی کی فنڈنگ ​​کے معاملے میں سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا،
یاد رہے کہ 24 مئی 2022 کو ایک ٹرائل کورٹ نے یاسین ملک کو غیر قانونی سرگرمیاں ایکٹ اور انڈین پینل کوڈ کے تحت مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ لیکن این آئی اے نے عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل کی، اور یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی عرضی دائر کی۔
واضح رہے کہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ محمد یاسین ملک اس وقت عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، جہاں این آئی اے کی جانب سے ملک یاسین کو سزائے موت دئیے جانے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ نے 29 مئی 2023 کو یاسین ملک کو نوٹس جاری کی تھی اور اگلی سماعت کے لیے ان کی موجودگی کی درخواست بھی کی تھی۔ جیل کے حکام نے بعد میں ملک کو بہت زیادہ خطرے والا قیدی جتلاتے ہوئے عدالت سے درخواست کی کہ یاسین ملک کو ورچوئل موڑ کے ذریعے ہی کورٹ میں پیش کیا جائے۔ ہائی کورٹ نے یہ درخواست منظور کی تھی۔