Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
World

نائیجیریا میں اسکول کی عمارت گرنے سے 22 طلبہ ہلاک؛100 سے زائد زخمی

نائیجیریا میں دو منزلہ اسکول کی عمارت گرنے کی وجہ سے 22 طلبہ کی موت ہو گئی ہے۔ اور کئی طالب علم ملبے میں دب گئے ہیں۔ جبکہ اس حادثہ میں تقریبا 100 طلبہ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بتا دیں کہ یہ حادثہ شمالی وسطی نائجیریا میں جمعہ کی صبح اس وقت پیش آیا جب بچے کلاس روم میں موجود تھے،اور امتحان دے رہے تھے۔ 
ملبے سے کل 154 افراد کو نکال لیا گیا ہے،جہاں 22 لاشیں اور 132 افراد شامل ہیں، جن میں سے چھ کی حالت تشویشناک ہے۔
اس کے علاوہ  جائے وقوعہ پر موجود ایک مقامی شخص نے یہ جانکاری دی کہ اس نے جائے وقوعہ پر کم از کم آٹھ لاشیں دیکھی ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوۓ ہیں۔
یاد رہے کہ افریقہ میں اکثر عمارت کی تعمیرات میں لاپرواہی اور کمزور تر تعمیرات کی وجہ سے عمارتوں کے گرنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔