Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
Sports

ٹیم انڈیا نے پاکستان کو دی شکست، ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا ٹائٹل کیا اپنے نام

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بھارت کے چیمپئن نے پاکستان چیمپئن کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
ہفتہ کو کھیلے گئے فائنل میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز کا ٹارگیٹ دیا۔
ٹارگیٹ کے تعاقب میں بھاری ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنا کر جیت درج کر لی۔
بتا دیں کہ بھاری ٹیم کی جانب سے امباتی رائیڈو نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ رائیڈو نے 30 گیندوں میں 50 رنز کی اننگز کھیلی۔
گورکیرت سنگھ مان نے 34 اور یوسف پٹھان نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔ وہیں ہندوستان کی جانب سے انوریت سنگھ نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کی جانب سے عامر یامین 2 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر رہے۔ 
امباتی رائیڈو کو پلیئر آف دی میچ اور یوسف پٹھان کو سیریز کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا۔