Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
World

کے پی شرما اولی ایک بار پھر نیپال کے وزیر اعظم کے عہدے پر منتخب

نیپال میں سیاسی کشیدگی کے دوران پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہونے کے بعد پشپا کمال ڈاہل کی حکومت گر گئی تھی جس کے بعد اب ان کی جگہ نئے سیاسی اتحاد کے72 سالہ سابق وزیراعظم کے پی شرما اولی کو ایک مرتبہ پھر وزیراعظم کے عہدے کے لیے مقرر کر دیا گیاہے۔
بتا دیں کہ کمیونسٹ پارٹی کے رہنما کے پی شرما اولی کو چوتھی بار نیپال کا وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے۔ اس کس علاوہ ملک نیپال میں جمہوریہ نظام کے نفاذ کے بعد گزشتہ 16 برسوں میں 14 حکومتیں رہی ہیں ۔ اب نیپال کی سب سے بڑی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما کے پی شرما اولی کو چوتھی بار نیپال کا وزیر اعظم مقرر کیا گیاہے۔ وہ ایک نئی مخلوط حکومت کی قیادت کریں گے جسے ہمالیائی قوم میں سیاسی استحکام فراہم کرنے کے مشکل چیلنج کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کو پشپا کمل دہل ایوان نمائندگان میں اعتماد کا ووٹ کھو بیٹھے تھے جس کے بعد آئین کے آرٹیکل 76 (2) کے مطابق نئی حکومت کی تشکیل کا عمل شروع ہوا۔ صدر کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹس کے مطابق صدر رام چندر پاوڈیل نے نیپال کی کمیونسٹ پارٹی کے چیرمین اولی کو آئین کے آرٹیکل 76 ٹو کے تحت نیا وزیراعظم مقرر کیا ہے۔ اولی پارلیمنٹ کی سب سے بڑی جماعت نیپالی کانگریس کی حمایت سے چوتھی بار وزیر اعظم بنیں ہیں۔