Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
Politics

جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین نے وزیر اعظم نریندر مودی سے کی ملاقات

جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے، دونوں کی ملاقات نئی دہلی میں ہوئی، اس ملاقات میں  ہیمنت سورین نے پی ایم مودی کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔
بتا دیں کہ یہ ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی ہے۔
ہیمنت سورین نے 15 جولائی بروز پیر کو سوشل میڈیا ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوۓ  یہ جانکاری دی کہ جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے لیڈر نے اسے ایک درباری ملاقات قرار دیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ  عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے ساتھ بشکریہ ملاقات ہوئی۔
بتا دیں کہ جھارکھنڈ کے دوبارہ وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ہیمنت سورین کی وزیر اعظم نریندر مودی سے یہ پہلی ملاقات ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر میں، دونوں رہنماؤں نے جھارکھنڈ کی بہتری اور ترقی کے لیے پالیسیوں اور اسٹریٹجک اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے بعد وزیراعظم آفس کی جانب سے بھی ایکس پر ایک پوسٹ کیا گیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔اس ملاقات کے بعد سیاست کے گلیاروں میں کئی طرح کی خبریں آرہی ہیں۔ واضح رہے کہ ہیمنت سورین نے گذشتہ روز اپنی بیوی کلپنا سورین کے ہمراہ کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی سے بھی ملاقات کی تھی۔