حیدرآباد پولیس نے معروف بالی وڈ اداکارہ راکول پریت سنگھ کے بھائی و اداکار امن پریت سنگھ کو منشیات کے کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔
بتادیں کہ تلنگانہ اینٹی نارکوٹکس بیورو کے عہدیداروں نے ان کے قبضے سے 35 لاکھ روپئے مالیت ضبط کی ، 199 گرام کوکین، دو پاسپورٹ، دو چار پہیہ گاڑیاں، 10 موبائل فون اور دیگر مجرمانہ مواد بھی ضبط کیا گیا ہے۔ پولیس نے منشیات استعمال کرنے کے کیس میں امن پریت سمیت 5 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ جن میں 4 غیرملکی نائیجیرین بھی شامل ہیں۔
تلنگانہ کے محکمہ انسداد منشیات کو خبر ملی تھی کہ دو عشاریہ چھ کلوگرام کوکین فروخت کے لیے حیدرآباد لائی جارہی ہے جس پر یہ کارروائی کی گئی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات استعمال کرنے والے 30 افراد کی شناخت کی جن میں امن پریت بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق تمام ملزمان حراست میں ہیں اور انہیں طبی معائنے کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
بتا دیں کہ یورین ٹیسٹ کٹ میں ملزمان کی جانب سے منشیات کا استعمال ثابت ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پولیس نے 200 گرام کوکین پکڑی جس کی مالیت 2 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ امن پریت سنگھ کی بہن راکل پریت سنگھ کو 2021، 2022 اور 2023 میں منشیات کی ترسیل اور استعمال کے حوالے سے پوچھ تاچھ کے لیے متعدد مرتبہ طلب کیا جاچکا ہے۔