Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
National

پی ایم مودی کہتے تھے گھر میں گھس کر مارینگے،پھر یہ کیا ہو رہا ہے؟ اسد الدین اویسی

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں انتہا پسندوں کے ساتھ تصادم میں چار ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت پر مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا ہے۔
اویسی نے کہا  کہ نریندر مودی بڑی بڑی باتیں کر رہے تھے کہ ہم گھر میں گھس کر ماریں گے، پھر کیا ہو رہا ہے؟
اویسی نے مزید کہا کہ یہ حکومت کی مکمل ناکامی ہے۔ وہ دہشت گردی پر قابو نہیں پا سکی ہے۔ ڈوڈہ میں جو کچھ بھی ہوا وہ بہت خطرناک ہے اور اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں انتہا پسندوں کے ساتھ تصادم میں فوج کے ایک کیپٹن سمیت چار فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
جس پر اویسی نے کہا کہ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور کرتے رہے ہیں۔ لیکن یہ مودی حکومت کی سب سے بڑی ناکامی ہے۔
پی ایم مودی کو نشانہ بناتے ہوئے اویسی نے کہا، "ڈوڈا کا علاقہ ایل او سی سے بہت دور ہے، یہ بہت سنگین معاملہ ہے کہ دہشت گرد ایل او سی سے اب تک حملہ کر رہے ہیں، جس میں ہمارے فوج کے چار جوان مارے گۓ ہیں،جن میں ایک کیپٹن اور ایک میجر شامل ہیں یہ واقعہ نریندر مودی حکومت کی ناکامی کو  ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ '2021 کے بعد سب سے زیادہ دہشت گردی کے واقعات جموں میں ہو رہے ہیں۔ علیحدگی پسندی کے عروج کے دوران بھی اتنے واقعات نہیں ہوئے۔ اب تک 48 فوجی، 19 شہریوں نے اپی جان گنوا بیٹھے ہیں۔