Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
National

مہاراشٹر،چھتیس گڑھ سرحد پرانکاونٹر میں 12 نکسلی ہلاک

مہاراشٹر کے گڑچیرولی میں سیکورٹی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران انکاونٹر میں بارہ ماؤنوازوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
جائے وقوعہ سے بڑی مقدار میں اسلحہ حاصل کی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ انکاؤنٹر کے دوران ایک پی ایس آئی اور سی -60 فورس کے ایک سپاہی کو گولی لگ گئی تھی۔ مگر وہ اب خطرے سے باہر ہیں،ان کی جان محفوظ ہے۔
بتا دیں کہ گزشتہ روز مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ سرحد کے علاقہ ونڈولی کے جنگلات میں ماؤنوازوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن شروع کیا ۔ اس دوران ماؤنوازوں اور پولیس کے درمیان چھ گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس دوران  انکاونٹر میں  بارہ ماؤنوازوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ماؤنوازوں کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں سب انسپکٹر ستیش پاٹل بری طرح زخمی ہوۓ ہیں۔ پولیس کو انکاونٹر کے مقام سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
انکاونٹر میں مارے گئے ماؤنوازوں میں سے ایک کی پہچان ڈی وی سی ایم لکشمن اترم  کے طور پر کی گئی ہے، جو ٹیپا گڈ دلم کے انچارج ہے۔ 
اس کے ساتھ ہی مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ دیویندر فڑنویس نے ماؤنوازوں کے خلاف کامیاب آپریشن کے لیے سی -60 کمانڈوز اور گڈچرولی پولیس کے لیے 51 لاکھ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔