یوپی کے گونڈا میں 18 جولائی جمعرات کی دوپہر ایک بڑا ٹرین حادثہ پیش آیا۔ یہاں چندی گڑھ سے گورکھپور کے راستے آسام جانے والی ڈبرو گڑھ ایکسپریس کے 6 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ حادثے میں 4 مسافروں کی موت ہو گئی جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یہ واقعہ گورکھپور ریلوے سیکشن کے موتی گنج سرحد پر پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کے تمام اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ریلوے نے حادثے کے حوالے سے ہیلپ لائن نمبرز بھی جاری کیے ہیں۔ حادثے کی وجہ سے اس راستے سے گزرنے والی 11 ٹرینوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے اور دو ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
یہ واقعہ گورکھپور ریلوے سیکشن کے موتی گنج سرحد پر پیش آیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کے تمام اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔