Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
National

حکومت آسام نے مسلم شادی اور طلاق قانون کو کیا منسوخ،کابینہ کی ملی منظوری

آسام میں بی جے پی کی حکومت ہمانتا بسوا شرما کی سرکار نے مسلمانوں کی شادی اور طلاق کے پرانے قانون کو ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
بتا دیں کہ 1935 کے آسام مسلم میرج اینڈ طلاق رجسٹریشن ایکٹ میں مسلمانوں کو خاص حالات میں کم عمری میں شادی کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
جسے اب آسام حکومت نے اس فیصلے کو بچوں کی شادی کے خلاف لیا گیا فیصلہ قرار دیا ہے۔
ساتھ ہی آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا شرما نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہم اس قانون کو ختم کرنے کے لیے آرڈیننس لائے تھے، اب اس کے لیے قانون بنایا جا رہا ہے۔
ہمانتا بسوا سرما نے کہا ہے، ہم بچپن کی شادی کو مذہبی نقطہ نظر سے نہیں دیکھتے ہیں۔ اگر 80 فیصد کم عمری کی شادیاں اقلیتی برادری میں ہوتی ہیں، تو 20 فیصد کم عمری کی شادیاں اکثریتی برادری میں بھی ہوتی ہیں۔
اس کے علاوہ اس قانون کو ختم کرنے کا بل آسام اسمبلی کے مانسون اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔