Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
World

مائیکروسافٹ کے سرورز میں خرابی،بھارت سمیت دنیا متاثر

 
بھارت سمیت دنیا بھر میں مائیکروسافٹ کے سرورز میں خرابی آنے کی وجہ سے 19 جولائی کو  کئی ایئر لائنز،بینکنگ ،اسٹاک ایکسچینج ،ٹیلی کمیونیکیشن کا کام کاج متاثر ہوۓ ہیں،اچانک پوری دنیا رک سی گئی ہے۔
کئی ٹی وی اور نشریاتی اداروں کی نشریات بھی بند ہو چکے ہیں۔ یہ مسئلہ مائیکرو سافٹ کے سرورز ڈاؤن ہونے کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔ مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ وہ اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
آئی ٹی سسٹم کی خرابی کے باعث سڈنی ایئرپورٹ اور یونائیٹڈ ایئرلائنز کے طیاروں کی اڑان رک گئی ہے۔
ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کے ہوائی اڈے نے ٹویٹ کر کے بتایا ہے کہ عالمی آئی ٹی بحران کی وجہ سے اس کی کچھ خدمات متاثر ہوئی ہیں۔
دہلی ایئرپورٹ کے مطابق وہ اپنے تمام شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ مسافروں کی مشکلات کو آسان کیا جاسکے۔
اس بحران پر ایئر انڈیا نے بھی ٹویٹ کیا ہے کہ مائیکروسافٹ سرور کی بندش کی وجہ سے ہمارا سسٹم عارضی طور پر متاثر ہوا ہے اور ہمیں مسافروں کو ہونے والی تکلیف پر افسوس ہے۔
ساتھ ہی ایئر انڈیا نے کہا کہ مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے سفر کی منصوبہ بندی کریں۔
اسکے علاوہ انڈیگو ایئر لائنز نے ٹویٹ کیا ہے کہ مائیکروسافٹ کے سرورز میں خرابی کی وجہ سے ہوائی اڈے پر مسافروں کا انتظار کا وقت طویل ہو گیا ہے۔