Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
National

یو پی ایس سی نے پوجا کھیڈکر کے خلاف درج کرائی ایف آئی آر، امیدواری کی منسوخی کا نوٹس کیا جاری

یو پی ایس سی نے آئی اے ایس پوجا کھیڈکر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے اور سول سروسز امتحان 2022 کے لیے ان کی امیدواری کو منسوخ کرنے کا نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔
یو پی ایس سی یعنی یونین پبلک سروس کمیشن کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے پوجا منورما دلیپ کھیڈکر کے معاملے میں ایک جامع اور تفصیلی تحقیقات کی ہیں۔
 اس تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ انہوں نے فرضی طریقہ  سے عمر کی حد کے بعد امتحان دی۔
 اس کے لیے انہوں نے جعلی شناختی کارڈ دیے جس میں انہوں نے اپنا، اپنی والدہ اور اپنے والد کا نام تبدیل کیا، اس کے علاوہ تصویر اور دستخط کے ساتھ ای میل آئی ڈی، موبائل نمبر اور پتہ بھی تبدیل کر دیا،
بیان کے مطابق یو پی ایس سی نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے اور ان کی امیدواری منسوخ کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔
اس سے قبل کمیشن نے پوجا کھیڈکر کو تربیت سے واپس بلا لیا تھا۔
بتا دیں کہ پوجا کھیڈکر پونے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں ٹریننگ کے لیے اپنی تقرری کے دوران غیر معقول مطالبات اور بدتمیز رویے کی وجہ سے سرخیوں میں آئی اور اس کے بعد اس دھوکہ دہی کا پردہ فاش ہوا۔
پوجا کھیڈکر 2023 بیچ کی آئی اے ایس آفیسر ہیں۔ 
وہ پونے ضلع میں پروبیشن مدت کے دوران اے ڈی ایم کے طور پر تعینات ہوئی تھی۔