Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
National

یو پی ایس سی کے چیئرمین منوج سونی نے دیا استعفی،معینہ وقت سے 5 سال قبل ہی چھوڑ دی نوکری

یو پی ایس سی کے چیئرمین منوج سونی نے اپنی میعاد سے قبل ہی  استعفیٰ دے دیا ہے۔ 
بتا دیں کہ یونین پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین منوج سونی نے استعفیٰ دے دیا ہے،انہوں نے اپنی مدت ختم ہونے سے پانچ سال قبل استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کا دور 2029 تک چلنے والا تھا۔ منوج سونی 2017 میں کمیشن میں بطور ممبر شامل ہوئے تھے۔ اور 16 مئی 2023 کو انہیں صدر کے عہدے کی ذمہ داری ملی۔ جن کی میعاد چھ سال تک رہی۔
مگر ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ انہوں نے  استعفیٰ کیوں دیا ہے؟  ذرائع نے کے مطابق انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے۔
بتا دیں کہ اس دوران آئ اے ایس پوجا کھیڈکر فرضی شناختی کارڑ کا مسۂلہ بھی عروج پر ہے،
مگر یہ واضح رہے کہ انکا فرضی سرٹیفکیٹ دے کر
 یو پی ایس سی امیدواروں کی نوکری حاصل کرنے کے تنازعہ سے کوئی مطلب نہیں ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر کو پیش کر دیا ہے۔ لیکن حکومت نے ابھی تک نئے صدر کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق منوج سونی اب گجرات میں انوپم مشن کو مزید وقت دینا چاہتے ہیں۔ 
اسکے علاوہ بتا دیں کہ منوج سونی کو وزیر اعظم نریندر مودی کا قریبی بھی سمجھا جاتا ہے۔
2005 میں جب وزیر اعظم نریندر مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے، وزیر اعظم  نے انہیں وڈودرا کی مشہور ایم ایس یونیورسٹی کا وائس چانسلر منتخب کیا تھا۔ اس وقت ان کی عمر محض چالیس سال تھی۔حسکے ساتھ ہی وہ ملک کے سب سے کم عمر کے وائس چانسلر کے عہدے پر فائز ہوۓ تھے۔
منوج سونی یو پی ایس سی کا رکن بننے سے پہلے، گجرات کی دو یونیورسٹیوں میں تین مرتبہ وائس چانسلر کے عہدے پر گامزن تھے۔ جس میں انہوں نے دو میعادوں تک بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے طور پر بھی کام کیا۔