Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
National

یہ حکومت کا کرسی بچاؤ بجٹ ہے، عام لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں؛ اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی

اپوزيشن لیڈر راہول گاندھی نے عام بجٹ 2024 کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مودی حکومت کا کرسی بچاؤ بجٹ ہے اور اسے ’پی ایم سرکار بچاؤ اسکیم‘ کہنا چاہئے،
لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے عام بجٹ کو 'کرسی بچاؤ بجٹ کے نام سے منسوب کیا ہے،
راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ یہ بجٹ اتحادیوں کو خوش کرنے کا بجٹ ہے،
 بجٹ میں دیگر ریاستوں کی حالت پر اتحادیوں سے خالی وعدے کئے گئے ہیں۔
اسکے علاوہ راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس بجٹ کو سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچانے والا بجٹ بتایا ہے۔
کسی بھی بڑے تاجر کا براہ راست نام لیے بغیر راہل گاندھی نے لکھا ہے، ’’اس سے اے-اے کو فائدہ ہوگا جب کہ عام لوگوں کے لیے بجٹ میں کوئی راحت نہیں ہے۔
راہل گاندھی نے بجٹ کی کئی دفعات کو کانگریس کے منشور اور پرانے بجٹ کی نقل قرار دیا ہے۔
وہیں، کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ مودی حکومت کا بجٹ اپنے اتحاد کے حلیفوں کو ٹھگنے کے لئے آدھی ادھوری ریوڑیاں بانٹ رہا ہے، تاکہ این ڈی اے بچا رہے۔ یہ ملک کی ترقی کا بجٹ نہیں بلکہ ’مودی حکومت بچاؤ‘ بجٹ ہے۔
مزید کانگریس صدر نے کہا کہ ’’20 مئی 2024 کو، انتخابات کے دوران ہی وزیر اعظم نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ ہمارے پاس پہلے سے ہی 100 دن کا ایکشن پلان ہے۔ جب ایکشن پلان دو مہینے پہلے تھا، تو کم از کم بجٹ میں ہی بتا دیتے! بجٹ میں کوئی منصوبہ نہیں ہے اور بی جے پی صرف عوام کو دھوکہ دینے میں گامزن ہے۔
اسکے علاوہ کانگریس صدر نے کہا کہ ’’1 سال بعد ان نوجوانوں کے لیے محدود اعلانات کیے گئے ہیں۔ 
کسانوں کے لیے صرف سطحی باتیں ہوئی ہیں،