Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
National

سی جی آئی چندرچوڑ کا تاریخی اقدام، اب سے پہلے اور تیسرے ہفتہ کے دن بھی کھلا رہے گا سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے  22 جولائی بروز پیر کو ایک تاریخی فیصلہ سنایا ہے، جس کے تحت عدالت اب ہفتے کے دنوں میں بھی صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک کھلی رہے گی۔ اب سے عدالت پہلے اور تیسرے ہفتہ کو بھی کھلی رہے گی،
اسکے علاوہ عدالتی دفاتر چھٹیوں اور ہر مہینے کے دوسرے اور چوتھے ہفتہ کو بند رہیں گے۔ نیز عدالتی تعطیلات اور تعطیلات کے دوران، عدالت کے دفاتر ایسے اوقات کے دوران کھلے رہیں گے جن کی چیف جسٹس ہدایت کر سکتے ہیں۔ 
بتا دیں کہ سپریم کورٹ کی جانب سے تین اصول مقرر کیۓ گیۓ ہیں،
پہلے اصول میں  چیف جسٹس کے حکم کے تحت عدالت کے دفاتر کے اوقات کار صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔ 
دوسرے اصول کے تحت عدالتی دفاتر تعطیلات اور ہر ماہ کے دوسرے اور چوتھے ہفتہ کو بند رہیں گے،
تیسرے اصول کے تحت عدالتی چھٹیوں اور تعطیلات کے دوران عدالت کے دفاتر چیف جسٹس کی ہدایت کے مطابق کھلے رہیں گے۔ یہ ترمیم یکم اگست 2024 سے نافذ العمل میں آۓ گی۔ 
 
عدالتیں کب بند ہوتی ہیں؟
گرمیوں کی تعطیلات کے علاوہ، عدالتیں دسہرہ اور دیوالی پر ایک ایک ہفتے کی چھٹی لیتی ہیں اور دسمبر کے آخر میں دو ہفتے بند رہتی ہیں۔ چھٹیوں کا یہ شیڈول انگریزوں کے دور سے چلا آ رہا ہے جس پر کئی بار تنقید کی جا چکی ہے۔ سپریم کورٹ، ہائی کورٹ اور ٹرائل کورٹ میں سے، ٹرائل کورٹ سال میں زیادہ سے زیادہ دن کام کرتی ہے۔ سپریم کورٹ سال میں 193 دن کام کرتی ہے جبکہ ہائی کورٹ 210 دن کام کرتی ہے۔ ساتھ ہی ٹرائل کورٹ میں سال کے 365 دنوں میں سے 245 دن کام ہوتا ہے