Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
World

اسرائیلی پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کو دہشت گرد ادارہ قرار دیا

فلسطین میں اسرائیل کی ظلم و ستم و بربریت پر اسلامک ممالک سمیت پوری دنیا خاموش تماشائی بن کر دیکھ رہی ہے جہاں لاکھوں معصوموں کو ہلاک اور ہزاروز ہزار افراد کو گھر سے بے گھر کر دیا گیا ہے۔
اب اسی دوران  پیر کو اسرائیلی پارلیمنٹ کا ایک اجلاس منعقد ہوا جہاں 3 نۓ  بل جاری کئے گۓ ، جن میں سے ایک میں پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ( یو این آر ڈبلیو اے) کو دہشت گرد ادارہ قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ غزہ کے کئی ملین افراد یو این آر ڈبلیو اے کے سہارے زندگی گزار رہے ہیں، 
یہ فلسطینیوں سے ان کے حقوق چھینے کا اسرائیل کا ایک اور اقدام ہے۔ 
 بتا دیں کہ پہلے بل کے تحت یو این آر ڈبلیو اے کو اسرائیلی ٹیریٹری میں کوئی بھی آپریشن انجام دینے یا سرگرمی انجام دینے اور کسی بھی طرح کی خدمات فراہم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،
دوسرا بل یو این آر ڈبلیو اے کے اہلکاروں کا قانونی استثنیٰ اور اسرائیل میں یو این کے عملے کو فراہم کردہ مراعات چھیننے کا مطالبہ کرتا ہے۔
تیسرے بل کے ذریعے اسرائیل نے یو این کی ایجنسی کو ’’دہشت گردانہ ادارہ قرار دیا ہےاور ایجنسی سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ 
اسرائیلی پارلینٹ کا یہ فیصلہ یو این آر ڈبلیو اے کے صدر فلپ لازارینی کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی میں یو این کے قافلے پر فائرنگ کی ہے۔ 
گزشتہ کئی ماہ میں اسرائیل نے یو این آر ڈبلیو اے کو ختم کرنے کی پوری جدوجہد کی تھی جس کیلئے اسرائیل نے ایجنسی کے عملے کے متعدد اہلکاروں پر دہشت گردی کا بھی الزام عائد کیا تھا۔
اسرائیل کے ایجنسی کے عملے کے متعدد کارکنان پر الزام عائد کرنے کے بعد مختلف ممالک جیسے برطانیہ، امریکہ، اٹلی اور دیگر ممالک نے یو این آر ڈبلیو اے کیلئے اپنی فنڈنگ روک دی۔