نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے، طیارے میں سوار 19 افراد میں سے 18 کی موت ہو گئی ہے زخمی پائلٹ کیپٹن منیش شاکیا کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
بتا دیں کہ نیپال میں سوری ایئر لائنز کا ایک طیارہ بدھ کی صبح گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار 19 میں سے 18 افراد کی موت ہو گئی ہے۔
یہ حادثہ تریبھون ہوائی اڈے پر پوکھرا کے لیے ٹیک آف کے دوران پیش آیا ہے۔
سوریا ایئر لائنز کے مطابق طیارے میں کمپنی کے 17 ملازمین سوار تھے۔ اس میں عملے کے ارکان بھی شامل تھے۔
کھٹمانڈو پولیس کے ترجمان نے کہا کہ طیارہ حادثے کی اطلاع صبح 11.15 بجے ملی۔
پائلٹ کو جلتے ہوئے طیارے سے باہر نکال کر قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ایئر لائن کمپنی کے ایک اہلکار نے نیپالی سروس کو بتایا کہ طیارہ مینٹیننس میں تھا۔
کھٹمنڈو کے تریبھون ہوائی اڈے پر پوکھرا کے لیے ٹیک آف کے دوران طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں ایئرپورٹ کے رن وے پر ملبے سے دھواں اٹھتا دیکھا جا سکتا ہے۔