Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
National

ارے مہیلا ہو، کچھ جانتی نہیں ہو،چپ رہو؛ بہار اسمبلی میں خطاب کے دوران سی ایم نتیش کمار نے کھویا پھر سے قابو

بہار اسمبلی میں ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار ایک بار پھر خود پر قابو نہ رکھ سکے۔ جس کی وجہ سے نتیش کمار کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
 بتا دیں کہ وزیر اعلیٰ جب خطاب کے لیے کھڑے ہوئے تو اپوزیشن نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔
 اس دوران نتیش کمارآر جے ڈی کی خاتون ایم ایل اے ریکھا دیوی پر ناراض ہوگئے۔
 وزیر اعلی نے آر جے ڈی ایم ایل اے سے کہا کہ ارے  مہیلا ہو،کچھ جانتی نہیں ہو۔
ساتھ ہی نتیش کمار نے آر جے ڈی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے کبھی کسی خاتون کو ترقی نہیں دی، 2005 کے بعد ہی ان کو آگے بڑھانے کا کام شروع کیا گیا ہے۔ اسی لیے کہہ رہے ہیں، خاموشی سے سنو، ہم آپ کو بتائیں گے، اگر آپ نہیں سنتے ہو تو یہ تمہاری غلطی نہیں ہے۔
اس ہنگامے کے بعد بہار کی اپوزیشن پارٹی آر جے ڈی نے بھی اپنے آفیشل ایکس ہینڈل سے نتیش کمار پر تنقید کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا۔
آر جے ڈی نے لکھا کہ دیکھیں نتیش کمار جی کس طرح ایک خاتون ایم ایل اے کی توہین کر رہے ہیں۔ تم مہیلا ہو،کچھ جانتی نہیں ہو،چپ کرو،
آر جے ڈی نے نتیش کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا، 'کیا وزیر اعلیٰ کی زبان کا یہ انداز ہونا چاہیے؟ خواتین مخالف نتیش کمار کو فوراً استعفیٰ دے دینا چاہیے۔