Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
National

کنگنا رناوت کی رکنیت کو چیلنج،ہماچل پردیش ہائی کورٹ سے نوٹس جاری

کنگنا رناوت کے انتخابی جیت کو چیلنج گیا ہے۔
یہ چیلنج محکمہ جنگلات کے ایک سابق ملازم نے کیا ہے کہ اس کی نامزدگی کو غلط طریقے سے منسوخ کیا گیا تھا۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو وہ کنگنا کے بجائے الیکشن جیت سکتے تھے۔ 
بتا دیں کہ ہماچل پردیش کے منڈی سے بی جے پی ایم پی کنگنا رناوت کی انتخابی جیت کو چیلنج کیا گیا ہے۔ ہماچل پردیش ہائی کورٹ نے اس سلسلے میں کنگنا کو نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔ 
ہماچل پر دیش کے کننور کے رہنے والے لایک رام نیگی نے اس سلسلے میں عرضی داخل کی ہے۔
نیگی محکمہ جنگلات کا سابق ملازم ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے کاغذات نامزدگی کو غیر منصفانہ طور پر مسترد کر دیا گیا تھا۔
 نیگی کا الزام ہے کہ ایسا کرکے انہیں الیکشن لڑنے سے روک دیا گیا،
جسکے بعد اب جسٹس جیوتسنا ریوال نے کنگنا کو 21 اگست تک اپنا جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔
نیگی کا الزام ہے کہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ انہوں نے اپنے محکمے سے 'نو ڈیوج سرٹیفکیٹ' بھی دیا تھا۔ لیکن ریٹرننگ افسر (منڈی کے ڈپٹی کمشنر) نے بجلی، پانی اور ٹیلی فون کے محکموں سے اضافی منظوری مانگی۔ 
نیگی کا کہنا ہے کہ اس نے ان تمام درخواستوں کو پورا کیا۔ اس کے باوجود ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔
نیگی نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ اگر ان کی نامزدگی قبول کر لی جاتی تو وہ انتخابات جیت سکتے تھے۔ انہوں نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ نامزدگی کے عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں کی بنیاد پر کنگنا کے انتخاب کو منسوخ کیا جائے۔