Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
World

طلاق ملنے کی خوشی میں خاتون کا جشن، دوستوں نے بھی خوشی کا کیا اظہار

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک خاتون طلاق کی خوشی میں بالی ؤوڈ گانوں پر رقص کر رہی ہے۔
خاتون کی ویڈیو میں بیک گراؤنڈ تھیم پر ’طلاق مبارک‘ بھی لکھا ہوا ہے، طلاق کے بعد جشن منانے پر خاتون کے دوستوں نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خوب شورو شرابہ کیا۔
دو لوگوں کے درمیان قائم ازدواجی رشتے میں علیحدگی پر پہلے جہاں افسوس منایا جاتا تھا وہیں اب چند ایسے خوش مزاج لوگ بھی ہیں جو اس رشتے سے نجات ملنے پر باقاعدہ جشن کا اہتمام کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق  ڈانس کرتی خاتون کی ویڈیو امریکا کی  ہے جو کہ امریکا میں اسٹور چلاتی ہیں، مگر خاتون کی اپنے شوہر سے علیحدگی کیوں ہوئی اس بات کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔