Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
National

ہندوستانی پاسپورٹ 82 ویں مقام پر۔ قطر،انڈونیشیا، ملیشیا سمیت 58 ملکوں میں ویزا فری انٹری

 پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں ہندوستان 82 ویں مقام پر موقوف ہے۔ جسکے ساتھ ہی ہندوستانی شہری اب 58 غیر ملکی مقامات پر بغیر ویزا کے سفر کر سکتے ہیں،
بتا دیں کہ ہینلی پاسپورٹ انڈیکس 2024 نے ہندوستان کے پاسپورٹ کو 82 ویں پوزیشن پر رکھا ہے۔ جسکے ساتھ ہی اب ایک ہندوستانی  انڈونیشیا، مالدیپ اور تھائی لینڈ جیسے مشہور سیاحتی سمیت 58 غیر ملکی مقامات کا سفر بغیر ویزا کے کر سکتے ہیں، 
 یہ درجہ بندی انٹرنیشنل ایرٹرانسپورٹ اسوسی ایشن کے ڈاٹاپرمبنی ہوتی ہے۔ جہاں سنگاپور نے دنیا کے سب سے طاقتور پاسپورٹ کے طور پر سرفہرست مقام حاصل کیا ہے، اس نے تازہ ترین رینکنگ میں دنیا کا طاقتور پاسپورٹ ہونے کا اعزازاپنے نام کر لیا ہے،
سنگاپور کے شہریوں کو جرمنی ،اٹلی ،جاپان سمیت 195 ممالک میں بغیر ویزا کے جانے کی سہولت حاصل ہے۔ فرانس اور اسپین کی درجہ بندی گھٹ گئی۔ وہ اب دوسرے مقام پر ہیں،ان کے شہری 192 ممالک کا بغیر ویزا سفرکرسکتے ہیں۔ 
ساتھ ہی آسٹریا،فن لینڈ،آئرلینڈ،لکسمبرگ،نیدرلینڈس،جنوبی کوریا اور سویڈن اب تیسرے مقام پر ہیں۔ ان 7 ممالک کے شہریوں کو 191 ممالک تک ویزا کے بغیر رسائی حاصل ہے۔ 
اسکے علاوہ برطانیہ،بلجیم،ڈنمارک،نیوزی لینڈ،ناروے اور سوئزرلینڈ چوتھے مقام پر ہیں۔
امریکہ کی سطح نیچے جا رہی ہے۔ وہ 8 ویں مقام پرہیں۔ اس کے شہریوں کو186 ممالک تک ویزا فری انٹری حاصل ہے۔