Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
National

سلطان پور میں راہول گاندھی کی ایک موچی سے ملاقات

قائد اپوزیشن راہول گاندھی نے 26 جولائی جمعہ کے دن اترپردیش کے سلطان پور میں ایم پی۔ ایم ایل اے کورٹ میں حاضری کے دوران ایک موچی سے ملاقات کی،
بتا دیں کہ کانگریس کار کنان نے سلطان پور میں موچی کی دوکان پر راہول گاندھی کا مختصر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اِن محنتی لوگوں کے حقوق کے لئے مسلسل لڑتے رہیں گے۔ ہم مسلسل پارلیمنٹ میں انکی آواز اٹھاتے رہیں گے،
راہول گاندھی نے دلت موچی سے تقریباً 30منٹ تک بات چیت کی، 
تاکہ ورز مرہ کے انکے مسائل، روزی روٹی کے لئے انکی جدو جہد اور ذات پات کے بھید بھاؤ کے خلاف اُن کی پریشانیوں کو سمجھ سکے۔
یاد رہے کہ قائد اپوزیشن ہتک عزت کے ایک مقدمہ میں ایم پی۔ ایم ایل اے کورٹ میں حاضری کے لئے سلطان پور آئے ہوئے تھے۔
عدالت نے تاہم 12اگست کی اگلی تاریخ دے دی ہے۔
واضح رہے کہ یہ کیس 2018ء کا ہے جب بی جے پی قائد وجئے مشرا نے راہول گاندھی پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے بنگلورو میں پریس کانفرنس میں اہانت آمیز ریمارکس کئے تھے۔ کانگریس قائد نے امیت شاہ کا حوالہ قتل کیس کے ملزم کے طور پر دیا تھا۔