ممبئی لوکل ٹرین میں خطرناک اسٹنٹ کرنے والے نوجوان لڑکے نے ایک اسٹنٹ کرنے کے دوران اپنا ایک ہاتھ اور پاؤں کھو دیا۔
بتا دیں کہ 14 جولائی کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں ایک نوجوان پلیٹ فارم سے گزرنے والی ٹرین پر چڑھ کر خطرناک اسٹنٹ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
جسکے بعد پولیس اس نوجوان کی تلاش شروع کر دی،
بلآخر جب آر پی ایف کو اس لڑکے کا سراغ ملا،تو افسر یہ جان کر حیران رہ گئے کہ فرحت اعظم شیخ نے 14 اپریل کو مسجد اسٹیشن پر ایک اسٹنٹ کے دوران اپنی ٹانگ اور ایک بازو کھو دیا ہے۔
دراصل، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد، 14 جولائی کو ریلوے پولیس نے تحقیقات شروع کی اور پتہ چلا کہ وہ جس ملزم کی تلاش کر رہے تھے۔ ان کا یہ ویڈیو 7 مارچ کا ہے اور وہ ممبئی کے اینٹاپ ہل میں رہتا ہے۔
سنٹرل ریلوے نے ایک ریلیز میں کہا کہ 14 جولائی کے ویڈیو کے بعد اس نے خطرناک اسٹنٹ کرنے کے خلاف سخت وارننگ بھی جاری کر دی ہے۔