بالی ووڈ کے شہنشاہ معروف اداکار دلیپ کمار کا سمندر کے کنارے واقع تین منزلہ شاندار بنگلہ 170 کروڑ روپے میں فروخت کیا گیا۔
دلیپ کمار اس عمارت کے ٹرپلیکس بنگلے میں رہتے تھے۔ اب اس پرتعیش بنگلے کی جگہ شاندار لکژی اپارٹمنٹ کامپلیکس کی تعمیر ہوگی،
بتا دیں کہ دلیپ کمار کا بنگلہ ایپکو انفراٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ نے خریدا ہے۔ کمپنی نے اس پرتعیش اور کشادہ بنگلے کے لیے 172 کروڑ روپے ادا کیے ہیں۔ یہ لین دین بلیک روک کمپنی کے ذریعے کیا گیا ہے۔
9 ہزار 527 مربع فٹ کے بڑے رقبے والے اس بنگلے کی ڈیل ایک لاکھ 62 ہزار روپے فی اسکوائر فٹ کی قیمت میں مقرر کی گئی۔ اس پراپرٹی کی رجسٹریشن کے لیے 9.33 لاکھ روپے کی اسٹامپ ڈیوٹی ادا کی گئی۔ یہ باندرہ کے علاقے میں کسی پراپرٹی کے لیے موصول ہونے والی اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔
یاد رہے کہ سال 1966 میں معروف اداکارہ سائرہ بانو سے شادی کے بعد، اداکار مبینہ طور پر بنگلہ چھوڑ کر سائرہ بانو کے رہائش گاہ پر رہنے لگے تھے۔
دلیپ کمار ہندی سنیما کے ایک شاندار اداکار تھے، جنہیں مغل اعظم، دیوداس، نیا دور، مدھومتی، رام اور شیام، گنگا جمنا، مشال اور کرما جیسی فلموں کے لیے جانا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ اب اس بنگلہ کو منہدم کر کے یہاں 11 فلور کا شاندار لکژی اپارٹمنٹ تعمیر کیا جائے گا جس میں 4 اور 5 ” بی ایچ کے” کے لکژی اپارٹمنٹس کے علاوہ دلیپ کمار کے نام سے میوزیم تعمیر کیا جائے گا۔