Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
National

نکاح کو آسان بنائیں: پنجاب کے شاہی امام مولانا محمد عثمان لدھیانوی کا شہر حیدرآباد سے معاشرے کو اہم پیغام

گزشتہ روز 27 جولائی شہر حیدرآباد میں ایک پروگرام منعقد ہوا جہاں پنجاب کے مشہور و معروف شاہی امام مولانا محمد عثمان لدھیانوی کی آمد ہوئی، انکے علاوہ کئی اور نامور ہستیاں بھی اس پروگرام میں شریک ہوۓ۔
یہ پروگرام سماج میں بڑھ رہی برائیاں،زنا،آپسی اختلافات،شادی میں فضول خرچ اور جہیز جیسی لعنت کی روک تھام کے لیے ایک تحریک کی شکل میں واقع ہوا،
جہاں شاہی امام نے لوگوں سے مخاطب ہو کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کو بیان کرتے ہوۓ معاشرے کو یہ پیغام دیا کہ شادی کو آسان کریں،نکاح مسجد میں کریں،جہیز جیسی لعنت کو معاشرے سے ختم کریں،ایسی شادیوں میں شریک ہونے سے گریز کریں جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کا خلاف ورزی کر رہا ہو اور نکاح کو فحاشی اور تماشائی بنا دیا ہو، ساتھ ہی مولانا نے آپسی اتحاد پر زور دیتے ہوۓ کہا کہ  نماز کی پابندی کریں، آپس میں اتحاد قائم رکھیں،اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات زندگی کو اپنا مشعل راہ بنائیں۔
مولانا نے مزید کہا کہ اگر ہم جہیز جیسی لعنت کو سماج سے ختم کریں گے اور نکاح کو آسان بنائیں گے تو ہم 
ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل دے سکتے ہیں۔ 
اسکے علاوہ انہوں نے نوجوانوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ، نوجوان قوم کے سپاہی ہیں، وہ معاشرے کے لیے ایک مشعل راہ بنیں،فحاشیات اور زنا سے خود کو محفوظ کریں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کا پیروکار بن جائیں۔