Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
National

جھارکھنڈ کے سرائیکیلا میں ہاوڑہ ممبئی میل ریل حادثہ میں دو مسافر کی موت، متعدد افراد زخمی

 
جھارکھنڈ کے سرائیکیلا-کھرساواں ضلع میں 30 جولائی منگل کی صبح ممبئی-ہاوڑہ میل حادثے میں دو لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوۓ ہیں۔
ریلوے کے ایک سینئر اہلکار نے ان اموات کی تصدیق کی ہے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت کافی تشویشناک ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حادثہ بادامبو کے قریب صبح 4.45 بجے پیش آیا۔
 بتا دیں کہ یہ جگہ جمشید پور سے 80 کلومیٹر دور ہے اور جنوب مشرقی ریلوے کے چکردھر پور ڈویژن کے تحت آتی ہے۔
پٹری سے اترنے کے بعد ہاوڑہ-ممبئی میل ایکسپریس کی کوچ اس کے پاس کھڑی مال ٹرین سے ٹکرا گئی۔
جس ٹرین کے ڈبے پٹری سے اتری اس کا نام ہاوڑہ-سی ایس ایم ٹی ایکسپریس ہے۔
ٹرین کا نمبر 12810 ہے۔ حادثے کی وجہ سے کچھ ٹرینوں کا رخ بھی دوسرے راستوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔
 
ساؤتھ ایسٹرن ریلوے کے ایک سینئر افسر نے بتایا، ''بارابمبو کے قریب ممبئی-ہاؤڑا میل کے 10 سے 12 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ اس حادثے میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسے بارابمبو میں طبی امداد دی گئی۔ اب اسے چکردھر پور لے جایا جا رہا ہے، جہاں اس کا مزید علاج کیا جائے گا۔
ریلوے نے لوگوں کی مدد کے لیے ہیلپ لائنز نمبر بھی جاری کۓ ہیں۔
چکردھر پور.- 06587238072
ٹاٹا نگر - 06572290324
ہاوڑہ - 9433357920
رورکیلا - 06612501072، 06612500244
رانچی - 0651-27-87115
HWH ہیلپ ڈیسک - 033-26382217، 9433357920