کیرالہ کے وایناڈ ضلع میں شدید بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات سامنے آئی ہے،
جسکی وجہ سے کئی افراد ہلاک ہو چکے ہیں،اور سینکڑوں لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
بتا دیں کہ یہ حادثہ آج صبح وائناد ضلع کے میپاڈی منڈکائی ٹاؤن اور چورل مالا میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق مٹی کے تودے گرنے سے 24 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
لینڈ سلائیڈنگ سے زخمی ہونے والے 50 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیاہے۔ پہلا لینڈ سلائیڈنگ منڈکائی ٹاؤن میں 1 بجے کے قریب شدید بارش کے دوران ہوا۔ منڈکائی میں ابھی بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے،
جبکہ صبح 4 بجے کے قریب چورل مالا میں ایک اسکول کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کا دوسرا واقعہ پیش آیا۔ یہ اسکول کیمپ کی طرح چل رہا تھا اور آس پاس کے مکانات اور دکانیں پانی اور کیچڑ سے بھرگئی تھیں۔ فی الحال یہاں ابھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
اس دوران کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج نے کہا ہے کہ مریضوں کے علاج کیلئے تمام اسپتالوں کو الرٹ کردیا گیاہے۔حفاظتی اقدامات جاری ہیں اور ہنگامی امداد کے لیے ہیلپ لائن نمبر 9656938689 اور 8086010833 جاری کیے گئے ہیں۔