اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا آج یکم اگست کیرالہ کے وائناڈ پہنچے، جہاں حال ہی میں شدید بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کا سانحہ پیش آیا تھا۔
راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے متاثرین کو تسلی دی
کہ انہیں ہر ممکن مدد فراہم کی جاۓگی۔
راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے اس دورے سے وائناڈ کے لوگوں میں امیدیں بڑھ گئی ہیں کہ انہیں مدد فراہم ہوگی۔
یاد رہے کہ منگل کو کیرالہ کے وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں اب تک دو سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کئی لوگ اب تک لاپتہ ہیں۔ اس واقعے میں چار گاؤں مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔
لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی مکانات اور سڑکیں منہدم ہو گئیں، ریسکیو کام جاری ہے لیکن شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث یہ کام متاثر ہو رہا ہے۔
بتا دیں کہ کیرالہ کے وزیر اعلی پی وجین نے کہا کہ ریاستی حکومت متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ افراد کو رہائش، خوراک اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔