Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
Sports

ونیش پھوگاٹ نہیں کھیل سکیں گی فائنل،وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے نااہل قرار

ونیش پھوگاٹ کو پیرس اولمپکس کے فائنل میچ سے قبل نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔
ونیش کو زیادہ وزن کی وجہ سے فائنل سے باہر کر دیا گیا ہے۔
دراصل ونیش کو جس زمرے میں کھیلنا تھا اس میں ونیش کا وزن تقریباً 100 گرام زیادہ تھا۔
ونیش نے گزشتہ کل 6 اگست کی رات خواتین کی کشتی کے 50 کلوگرام وزن کے زمرے کے مقابلے میں کیوبا کے پہلوان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
ونیش کی نااہلی کے بعد ہندوستان کا اس ایونٹ میں سونے یا چاندی کا تمغہ جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا ہے۔
واضح رہے کہ 6 اگست منگل کو ونیش پھوگاٹ اولمپکس کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ہندوستانی خاتون ریسلر بن گئی تھیں۔ گولڈ میڈل کے لیے اس نے دنیا کی  نمبر 1 اور جاپان کی مضبوط دعویدار یوئی سوساکی کو شکست دی اور اس کے بعد یوکرین اور کیوبا کے پہلوانوں پر مزید دو شاندار فتوحات درج کی تھی۔