اکھلیش یادو نے کہا کہ یہ بل جو پیش کیا جا رہا ہے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا جا رہا ہے۔ وقف بورڈ میں غیر مسلموں کو شامل کرنے کا کیا جواز ہے؟ تاریخ کے اوراق پلٹتے ہیں، ایک ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ تھا، ہم سب جانتے ہیں کہ اس نے کیا کیا۔ بی جے پی مایوس اور اداس ہے۔ وہ اپنے کچھ دوستوں کو مطمئن کرنے کے لیے اور فائدہ پہنچانے کے لیے یہ بل لا رہی ہیں،
اقلیتوں کے حقوق چھینے جا رہے ہیں۔ ہم نے لابی میں سنا ہے کہ آپ کے کچھ حقوق بھی چھینے جا رہے ہیں ہم اس کے خلاف احتجاج کریں گے۔ اس پر وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ اکھلیش یادو، آپ ایوان میں اس طرح کی بات نہیں کر سکتے۔ آپ اسپیکر کے حقوق کے محافظ نہیں ہیں۔ اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ ہمیشہ ذہن میں رکھیں کہ پارلیمنٹ کی نشست اور اندرونی انتظامات پر کوئی تبصرہ نہ کیا جائے۔ ٹی ایم سی ایم پی کلیان بنرجی نے اسے ہندو قوم بنانے کی طرف ایک قدم قرار دیا اور کہا کہ ہم اس کی سختی سے مخالفت کریں گے۔