Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Sports

ریسلرامن سہراوت نے سیمی فائنل میں بنائی جگہ،میڈل سے صرف ایک قدم دور

ہندوستان کے ایک اور پہلوان نے پیرس اولمپکس 2024 میں کمال کر دکھایا ہے۔ ہریانہ کے رہنے والے امن سہراوت نے 57 کلوگرام زمرے کی ریسلنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ دکھاتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ امن سہراوت نے البانیائی پہلوان کو 12-0 سے عبرتناک شکست دی ہے۔ اب امن میڈل سے صرف ایک قدم دور ہیں، 
 اگر ہندوستانی پہلوان سیمی فائنل جیت کر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو ہندوستان کے لیے سلور میڈل یقینی ہوجائے گا۔ اگر وہ اپنے مد مقابل کو فائنل میں شکست دے دیتے ہیں تو 'گولڈ میڈل' ان کے نام ہوگا،
 
آپ کو بتاتے چلیں کہ امان سہراوت کا ریسلنگ کیرئیر کافی شاندار رہا ہے۔ یہ پہلوان جس کی عمر محض 21 سال ہے، اس سے قبل بھی کئی بڑے مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔
 گزشتہ سال انہوں نے ایشین چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ جبکہ اسی سال زگریب میں بھی اس نے اپنے کھاتے میں گولڈ کی تعداد میں اضافہ کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی وہ بوڈاپیسٹ میں چاندی کا میڈل جیتنے میں کامیاب ہوے تھے۔ 
اس کے علاوہ 2022 میں امن نے 61 کے-جی کیٹیگری میں چاندی کا میڈل جیتا تھا۔ جبکہ امن ابھی 57 کلو گرام کیٹیگری میں کھیل رہے ہیں،
ساتھ ہی یہ بھی بتاتے چلیں کہ امن کے لیے ہریانہ سے لے کر اولمپکس تک کا سفر جدوجہد سے بھرا رہا ہے۔
بچپن میں ہی امن اپنے والدین کی سرپرستی سے محروم ہو گۓ تھے۔ لیکن اس کے باوجود اس نے اپنے مقصد کے حصول کے لیے سخت محنت کی۔ اس نے اپنی زندگی کے اتار چڑھاؤ میں خود کو سنبھالا اور ریسلنگ میں اپنا کیریئر بنایا۔