ہندوستان کے اسٹار ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے پیرس اولمپک میں ایک اور تاریخ رقم کر دی ہے۔
پیرس اولمپکس 2024 میں مردوں کے جیولین تھرو فائنل مقابلہ میں نیرج چوپڑا نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو سلور میڈل دلانے میں کامیاب ہوۓ،
نیرج نے جیولین تھرو ایونٹ میں 89.45m کی سیزن کی بہترین تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیت لیا ہے۔ جبکہ پاکسان سے تعلق رکھنے والے ارشد ندیم نے اس ایونٹ میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا ہے۔
ارشد ندیم نے بانوے اعشاریہ نو سات میٹر فاصلہ پھینک کر تاریخ کو دوبارہ رقم کیا۔ جس کے بعد نیرج چوپڑا کو دوسرے مقام پر سلور سےاکتفا کرنا پڑا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے پیرس اولمپکس میں سلور میڈل جیتنے پر نیرج چوپڑا کو مبارکباد دی۔ نیرج چوپڑا نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ نیرج کو سلور میڈل ملنے کے بعد ملک بھر میں جشن کا ماحول ہے،
نیرج بھلے ہی گولڈ میڈل سے محروم ہو گیا ہو، لیکن اس نے پیرس اولمپکس 2024 میں ہندوستان کے تمغوں کی تعداد کو بڑھا کر پانچ کر دیا ہے۔ نیرج چوپڑا سابق پہلوان سشیل کمار کے بعد اولمپکس میں متعدد تمغے جیتنے والے ہندوستان کے دوسرے انفرادی مرد کھلاڑی بن گئے ہیں،