Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
National

وقف ترمیمی بل پرکے لیے جے پی سی کی تشکیل،کمیٹی میں21 اراکین لوک سبھا اور 10 راجیہ سبھا کے ممبر شامل

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے9 اگست جمعہ کو وقف ایکٹ 2024 پر غور کرنے کے لیے ایک مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے، اس کمیٹی میں لوک سبھا کے 21 اور راجیہ سبھا کے 10 ممبران شامل ہیں، جہاں قابل ذکر اسد الدین اویسی،مولانا محب اللہ ندوی،عمران مسعود اور دیگر ممبران شامل ہیں، 
یاد رہے کہ گزشتہ کل 8 اگست کو جب اس بل کو لوک سبھا میں پیش کیا گیا تو اس بل کی مخالفت میں اپوزیشن جماعتوں نے سخت اعتراضات ظاہر کیے اور مرکزی حکومت پر سخت تنقید کی، کہ اس بل کو لانے کا کیا مقصد ہے؟ یہ صرف مسلم کمیونٹی کو نشانہ بنانا ہے،وقف بورڈ کے حقوق کو چھیننا ہے۔ بلآخر لوک سبھا میں بل پر طویل گرما گرم بحث کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ بل کو جے پی سی کو بھیج دیا جائے۔
لوک سبھا نے وقف ترمیمی بل پر غور کے لیے پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کے قیام کی اجازت دی۔ ساتھ ہی لوک سبھا کے 21 ارکان اور راجیہ سبھا کے 10 ارکان کو نامزد کرنے کی سفارش کی تجویز کو بھی منظوری دی۔ لوک سبھا میں شامل 21 ارکان میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے آٹھ اور کانگریس کے تین ارکان شامل ہیں۔ پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے ایوان میں یہ تجویز پیش کی، جسے صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔ 
کمیٹی کو سرمائی اجلاس کے پہلے ہفتے کے آخری دن تک اپنی رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔
ان ممبران کی فہرست پارٹیوں کی تقسیم کے اعتبار سے کچھ اس طور پر ہیں،
بی جے پی سے
جگدمبیکا پال
نشی کانت دوبے
روشن سورج
اپراجیتا سارنگی۔
سنجے جیسوال
دلیپ سائکیا
ابھیجیت گنگوپادھیائے
ڈی کے ارونا
کانگریس سے
گورو گوگوئی
عمران مسعود
محمد جاوید
 
سماج وادی پارٹی سے
مولانا محب اللہ ندوی
 
ٹی ایم سی سے
ترنمول کانگریس کے کلیان بنرجی۔
 
ڈی ایم کے سے
اے۔ بادشاہ
 
تیلگو دیشم پارٹی کے
لاو شری کرشنا۔
 
جنتا دل (متحدہ) دلیشور کامت
شیو سینا (یو بی ٹی) کے اروند ساونتراستراوادی کانگریس پارٹی (این سی پی) سریش گوپی ناتھ مہاترے
شیوسینا کے نریش گنپت مہاسکے
لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے ارون بھارتی
اور اے آئی ایم آئی ایم کے اسد الدین اویسی بھی شامل ہیں۔
 
اس کے ساتھ ہی جے پی سی کے بارے میں لوک سبھا نے راجیہ سبھا سے سفارش کی کہ وہ اس مشترکہ کمیٹی کے لیے 10 ممبران کا انتخاب کرے اور ایوان زیریں کو مطلع کرے۔
 
راجیہ سبھا کے 10 ممبران پارلیمنٹ جو جے پی سی کے ممبر ہوں گے وہ، 
برج لال
ڈاکٹر میدھا وشرام کلکرنی
غلام علی
ڈاکٹر رادھا موہن داس اگروال
سید نصیر حسین
محمد ندیم الحق
وی وجیا سائی ریڈی
ایم محمد عبداللہ
سنجے سنگھ
ڈاکٹر دھرمتھل وریندر ہیگڑے ہیں۔