تمل ناڈو میں ایک ایم یو وی اور ٹرک کے درمیان دردناک تصادم ہوا، جس میں ایک پرائیویٹ انجینئرنگ کالج کے پانچ طلباء کی موت ہو گئی۔ طالب علم ایم یو وی میں سفر کر رہے تھے۔ مقاقی پولیس نے یہ اطلاع دی کہ
اس حادثہ میں دو طالب علم شدید زخمی ہیں، جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ حادثہ 11 اگست کی رات تمل ناڈو کے تروولور ضلع میں تروتنی کے قریب پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد شہر کے ایک نجی انجینئرنگ کالج میں انجینئرنگ کے تیسرے سال کے طالب علم تھے۔ حادثے کے وقت وہ چنئی سے آندھرا پردیش کے اونگول جا رہے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ طالب علم جس گاڑی میں جس سفر کر رہے تھے،وہ بہت تیز رفتار سے چل رہی تھی، ڈرائیور نے گاڑی پر سے کنٹرول کھو دیا، جس کی وجہ سے گاڑی الٹی جانب سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ تمام ہلاک شدہ طالب علموں کی شناخت، چیتن (24)، نتیش (20)، رام موہن ریڈی (21) اور چیتنیا (20) کے طور پر ہوئی ہے۔
تروولور پولیس اور تمل ناڈو فائر اینڈ ریسکیو سروس کو طالب علموں کی لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے گاڑی کاٹنا پڑا۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے کی وجہ سے تروتنی میں چنئی-تروپتی ہائی وے پر ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک جام رہا۔ تروتنی پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہیں۔