Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
National

وزیر اعلی اروند کیجریوال کی جگہ 15 اگست کو،آتشی نہیں لہرا سکیں گی پرچم، تجویز کو کيا گیا مسترد

دہلی میں یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعلی اروند کیجریوال کی جگہ آتشی کو پرچم لہرانا تھا۔ جیل کے اندر رہتے ہوئے کیجریوال نے خواہش ظاہر کی تھی کہ 15 اگست کو چھترسال اسٹیڈیم میں ہونے والے پروگرام میں انکی جگہ پر آتشی جھنڈا لہرائیں۔ لیکن اس تجویز اب کو مسترد کر دیا گیا ہے۔
بتا دیں کہ دہلی حکومت کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (جی اے ڈی) نے کیجریوال کی اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے،
اس کے بعد اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ آتشی یوم آزادی کے موقع پر دہلی میں ہونے والے پروگرام میں قومی پرچم نہیں لہرا سکیں گی۔ 
اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے قواعد کا حوالہ دیا گیا ہے۔ 
یاد رہے کہ اروند کیجریوال شراب گھوٹالہ کیس میں جیل میں ہیں، انہوں نے 15 اگست کو جھنڈا لہرانے کو لے کر لیفٹیننٹ گورنر کو خط لکھا تھا۔ خط میں کیجریوال نے بتایا تھا کہ 15 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر وزیر آتشی سنگھ دہلی میں پرچم لہرائیں گے۔
دہلی میں ہر سال یوم آزادی کے موقع پر دہلی حکومت چھترسال اسٹیڈیم میں ایک پروگرام منعقد کرتی ہے،جس میں وزیر اعلیٰ پرچم لہراتے ہیں۔ لیکن اس بار وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال جیل میں قید ہیں، اس لیے انہوں نے اپنی کابینہ کے وزیر آتشی کو جھنڈا لہرانے کا اختیار دیا تھا۔
لیکن منیش سسودیا کے جیل سے باہر آنے کے بعد یہ قیاس لگایا جا رہا تھا کہ منیش سسودیا اب 15 اگست کو پرچم لہرائیں گے، جبکہ اروند کیجریوال نے آتشی کا نام پہلے ہی لیا تھا۔
کیجریوال اس وقت دہلی کی تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ ان پر مبینہ طور پر دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالے سے متعلق بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔
کیجریوال کو 5 اگست کو ہی دہلی ہائی کورٹ سے جھٹکا لگا تھا۔ گرفتاری کو چیلنج کرنے والی ان کی درخواست ہائی کورٹ نے مسترد کر دی تھی۔