Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
National

خاتون ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کیخلاف ڈاکٹروں کا ملک بھر میں ہڑتال جاری،24 گھنٹے تک غیر ایمرجنسی طبی خدمات متاثر

کلکتہ کے آر جی کار اسپتال میں ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے واقعہ کے خلاف آج 17 اگست ملک بھر کے ڈاکٹرز احتجاج کر رہے ہیں۔
انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے کلکتہ واقعے کے خلاف احتجاج میں 17 اگست کو تمام طبی خدمات بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس موقع پر او پی ڈی اور سرجری کی خدمات بند رہیں گی۔ تاہم اس مدت کے دوران تمام ضروری خدمات اور زندگی بچانے والی خدمات جاری رکھی جائیں گی۔
آئی ایم اے کی ہڑتال کے درمیان ملک بھر کے سرکاری اسپتالوں سے آنے والی تصاویر میں اسپتالوں میں کام ٹھپ دیکھا جاسکتا ہے
طبی خدمات بند ہونے سے مختلف شہروں میں مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق ممبئی کے زیون ہسپتال میں ایک مریض کے رشتہ دار نے کہا، "ہمیں مسائل کا سامنا ہے۔ یہاں بھی وارڈ بند ہے۔ کلکتہ میں اس واقعے کی وجہ سے ڈاکٹر ہڑتال پر ہیں۔ ڈاکٹروں کی تعداد بھی پہلے سے کم ہے۔
کلکتہ واقعہ کی سی بی آئی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 16 اگست کو ممتا بنرجی نے کلکتہ میں خواتین کے ساتھ ایک ریلی بھی نکالی تھی۔