Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
National

عتیق احمد کے فرزند اسد احمد کا انکاؤنٹر کرنے والے پولیس اہلکاروں کو ملا بہادری کا ایوارڈ

اتر پردیش پولیس کے کل سترہ بہادر افسران کو یوم آزادی 2024 کے موقع پر صدارتی ایوارڈ  سے نوازا گیا ہے۔ اس میں وہ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جنہوں نے عتیق احمد کے بیٹے کا انکاؤنٹر کیا تھا۔
صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو کے ہاتھوں بہادری کا میڈل حاصل کرنے کے لئے قومی سطح پر منتخب کئے گئے پولیس، ہوم گارڈ، فائر بریگیڈ اور سول ڈیفنس محکمہ کے 1037 اہلکاروں میں وہ 6 پولیس جوان بھی شامل ہیں جنہوں نے سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کے بیٹے اسد احمد کو انکاؤنٹر میں ہلاک کر دیا تھا۔
اسد احمد اور غلام کو 13 اپریل 2023 رمضان کے مہینہ میں دن دہاڑے ایس ٹی ایف کے ڈپٹی ایس پی نویندو کمار اور ومل کمار کی ٹیم نے جھانسی میں ایک انکاونٹر میں ہلاک کر دیا تھا۔ قبل ازیں اسد اور غلام پر احمد اور پانچ پانچ لاکھ روپئے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ 
بیٹے اسد کے انکاؤنٹر کے کچھ ہی دنوں بعد عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کو بھی میڈیا کے سامنے  پولیس کی موجودگی میں غنڈوں نے قریب سے سر میں گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔