Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
National

تلنگانہ کے ہنمکنڈہ ضلع کے نوجوان کی امریکہ میں موت،خاندان پر سکتہ طاری

 تلنگانہ کے ہنمکنڈہ ضلع کے نوجوان کی امریکہ میں موت ہوگئی ہے۔
اس نوجوان کی شناخت راجیش کے طورپر کی گئی ہے۔ضلع کے آتماکورسے تعلق رکھنے والے راجیش کی تین دن پہلے موت ہوگئی۔موت کی وجہ ابھی واضح نہیں ہوسکی ہے۔
بتا دیں کہ راجیش 2015میں امریکہ گیا تھا۔اس واقعہ کی اطلاع پرراجیش کے خاندان پر سکتہ طاری ہوگیا ہے۔ راجیش کے والد کی موت چند سال قبل ہی ہوئی تھی جسکے بعد خاندان مالی مسائل کا شکار ہو گیا، معاشی حالات سے تنگ آکر راجیش اس غربت کو ختم کرنے کے واسطے امریکہ گیاتھا۔اب اس کی موت کی اطلاع پرراجیش کی ماں صدمہ سے دوچارہوگئی ہیں۔
راجیش کی لاش کی آبائی مقام منتقلی میں اس کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ راجیش کی ماں نے اس سلسلہ میں تعاون کرنے ریاستی حکومت سے اپیل کی ہے۔