اتر پردیش کے بلند شہر میں آج 18 اگست کو ایک خطرناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے جس میں 10 لوگوں کی موت ہو گئی۔
بتا دیں کہ یہ حادثہ بلند شہر کے سلیم پور تھانہ علاقے میں مسافروں سے بھری بس اور ایک میکس گاڑی کے درمیان تصادم ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ غازی آباد کی ایک کمپنی میں کام کرنے والے لوگ رکھشا بندھن کے تہوار پر گھر جا رہے تھے گھر پہنچنے سے پہلے ہی کار حادثے کا شکار ہو گیا۔
اس حادثے میں 10 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ جبکہ 37 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں کچھ کی حالت کافی تشوشناک ہے مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق پک اپ گاڑی میں تقریباً 20۔22 مسافر سوار تھے۔ شکارپور کی طرف سے ایک نجی بس تیز رفتاری سے بلند شہر کی طرف آرہی تھی۔ ایک گاڑی کو اوور ٹیک کرتے وقت میرٹھ۔ بداون ہائی وے پر سلیم پور تھانہ علاقے کے گاؤں سلیم پور کے سامنے ایک پرائیویٹ بس پک اپ گاڑی سے ٹکرا گئی۔ پک اپ بے قابو ہو کر کھیت میں الٹ گئی۔ اس حادثہ میں10 مسافرین ہلاک اور متعدد زحمی ہوگئے ہیں۔