Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
World

بنگلہ دیش کی ڈھاکہ یونیورسٹی میں تلاوت قرآن پر پابندی لگانے والے پروفیسر کو طلبہ نے قرآن کی تلاوت سنائی

بنگلہ دیش کی ڈھاکہ یونیورسٹی میں قرآن کی تلاوت پر پابندی لگانے والے فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین پروفیسر ڈاکٹرعبدالبشیر کے دفتر میں طلبا نے پہنچ کر قرآن کی تلاوت کی۔ 
بتا دیں کہ شیخ حسینہ کی دور حکومت میں ڈھاکہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالبشیر نے رمضان المبارک کے مہینہ میں یونیورسٹی ميں سرعام قرآن کی تلاوت کرنے سے طلباء پر پابندی عائد کی تھی ۔
اب اس واقعہ کو طلبا، سنگین میں لیتے ہوۓ قرآن پاک کی تلاوت پر پابندی لگانے پر ڈین کو گھیر کر آفس میں تلاوت کی، اور ان کے لیے ہدایت کی دعا کی اور ان سے استعفیٰ لے لیا۔ طلبا کے مطابق ڈھاکہ یونیورسٹی میں ہندو تہواروں اور رنگین محفلوں کی اجازت تھی جبکہ صرف اسلامی مجالس منعقد کرنے پر پابندی تھی۔ رمضان المبارک کے دوران ڈین نے طلبا کیخلاف تادیبی کارروائی کیلئے شوکاز نوٹس بھی جاری کیے تھے۔