Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Sports

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے ہندوستانی ویمنز کرکٹ ٹیم، یو اے ای روانہ

خواتین کے T20 ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی متحدہ عرب امارات (UAE) کر رہا ہے۔ 
یہ ٹورنامنٹ 3 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے۔ تاہم ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔ 
بی سی سی آئی نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل سے تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں ہندوستانی کپتان ہرمن پریت کور کے علاوہ کوچنگ اسٹاف کے ارکان بشمول اسمرتی مندھانا، شیفالی ورما، جمیما روڈنگس نظر آرہے ہیں۔ 
روانگی سے قبل ٹیم انڈیا کی کپتان ہرمن پریت کور نے بلند حوصلہ کے ساتھ کہا کہ ٹیم انڈیا آسٹریلیا کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ 
آسٹریلیا ایک مضبوط ٹیم ہے لیکن ہم آسٹریلیا کو سخت مقابلہ دے سکتے ہیں۔ ہماری بہترین ٹیم T20 ورلڈ کپ کے لیے جا رہی ہے۔ ہمارے پاس ورلڈ کپ جیتنے کا بہترین موقع ہے۔ دراصل، اگر ایسا ہوتا ہے تو ٹیم انڈیا پہلی بار T20 ورلڈ کپ جیتے گی۔ 
اب تک ہندوستانی ٹیم ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔
کپتان نے T20 ورلڈ کپ 2020 کا ذکر کرتے ہوۓ کہا کہ۔ 
ہندوستانی ٹیم T20 ورلڈ کپ 2020 اور T20 ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں پہنچی، لیکن ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہی۔
دونوں بار ہندوستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ تاہم اس بار ہندوستانی کپتان ہرمن پریت کور کو یقین ہے کہ ٹیم انڈیا یقینی طور پر عالمی چمپئن بنے گی۔ 
بتا دیں کہ حال ہی میں ایشیا کپ کے فائنل میں ہندوستانی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ 
جس کے بعد ٹیم انڈیا کی حکمت عملی پر سوال اٹھنے لگے۔