Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
National

ایم ایس رام چندر راؤ نے جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے لیا حلف

جسٹس ایم ایس رام چندر راؤ نے آج  25 ستمبر 2024 کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف لیا۔ 
 یہ تقریب ریاستی راج بھون میں منعقد ہوئی، جہاں جھارکھنڈ کے گورنر سنتوش کمار گنگوار نے انہیں عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔
حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین،اعلیٰ سرکاری افسران اور دیگر وزراء و اہم شخصیات نے شرکت کی۔
جسٹس رام چندر راؤ جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے 16ویں چیف جسٹس منتخب ہوۓ ہیں۔
جسٹس راؤ کا تعلق ایک ایسے خاندان سے ہے جس کے پاس قانون و انصاف کی بھرپور روایات ہیں۔ 
ان کے والد جسٹس ایم جگن ناتھ راؤ سپریم کورٹ کے جج تھے، جب کہ ان کے دادا بھی آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے جج رہے ہیں۔
21 ستمبر کو سات ہائی کورٹس میں چیف جسٹس تعینات کیے گئے۔ 
جسٹس راؤ، جو ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تھے، انہیں جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا کردار دیا گیا تھا۔ 
ان کا تبادلہ جھارکھنڈ حکومت کی جانب سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیرقیادت مرکزی حکومت کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرنے کے چند دن بعد ہوا ہے۔
جسٹس راؤ کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سپریم کورٹ کالجیم کی سفارش پر عمل نہ کرنے کے خلاف ریاستی حکومت نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی۔ 
یہ تقرریاں اس مہینے کے شروع میں 11 جولائی کی سپریم کورٹ کالجیم کی اپنی کچھ سفارشات میں ترمیم کے بعد کی گئی ہیں۔