Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
National

صدرجمہوریہ کا ایک روزہ دورہ حیدرآباد،نلسار لاء یونیورسٹی کے 21 ویں کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو آج حیدرآباد کا دورہ کر رہی ہیں۔ایک روزہ دورے کے حصہ کے طورپر صدر جمہوریہ دوپہر 12 بجے شاہ میر پیٹ کے قریب نلسار لاء یونیورسٹی کے 21 ویں کانووکیشن میں مہمان خصوصی ہوں گی۔ اس پروگرام میں گورنر جشنو دیو ورما، چیف منسٹر ریونت ریڈی، سپریم کورٹ کے جج جسٹس نرسمہلو اور دیگر شرکت کریں گے۔ صدر جمہوریہ شام 4 بجے راشٹرپتی نیلائم، بولرام، سکندرآباد میں نو روزہ بھارتیہ کلا مہوتسو کا باقاعدہ افتتاح کریں گی۔
صدر دروپدی مرمو کے دورہ کے پیش نظر شہر میں ٹریفک پر پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔پولیس نے کہاکہ جب صدر دروپدی مرمو کا قافلہ 28 ستمبر کو بیگم پیٹ ایرپورٹ سے راشٹرپتی نیلائم کا سفر کرے گا تو ٹریفک کا رخ مودیا جائے گا۔پولیس نے کہاکہ شمالی زون میں شام 7 بجے کے درمیان ٹریفک تحدیدات رہیں گی۔