Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
World

حزب اللہ نے حسن نصراللہ کی شہادت کی تصدیق کی

لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔
گزشتہ روز اسرائیل نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے میں بمباری کی تھی۔
 
حسن نصراللہ  1992 میں حزب اللہ کی قیادت سنبھالی تھی اور وہ گزشتہ تین دہائیوں سے زائد عرصے سے تنظیم کے امور دیکھ رہے تھے۔
حسن نصر اللہ کی مبینہ شہادت کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسرائیل فوج نے کچھ دیر قبل بیروت حملے میں حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کا دعویٰ کیا تھا۔
تاہم اب حزب اللہ نے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔
حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حسن نصر اللہ شہید ہوگئے۔ 
حزب اللہ کا کہنا تھاکہ اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رہے گی، غزہ اور فلسطین کی حمایت،  لبنان کے دفاع کیلئے اپنا جہاد جاری رکھیں گے۔