Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
National

بارش کے پانی کو محفوظ کرنا وقت کا تقاضہ،وزیراعظم کا ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات سے خطاب

وزیراعظم نریندر مودی نے آج اپنے ریڈیو پروگرام من کی بات سے خطاب کیا۔ 
من کی بات' پروگرام کے 10 سال مکمل ہونے پر، پی ایم مودی نے لوگوں سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کی قسط مجھے جذباتی کرنے والی ہے،آج کا واقعہ مجھے جذباتی کرنے والا ہے۔ یہ مجھے کئی پرانی یادوں سے گھیرے ہوئے ہے۔ وجہ یہ ہے کہ ہمارے من کی بات کے سفر کو 10 سال مکمل ہورہے ہیں۔
 10 سال پہلے من کی بات کا آغاز 3 اکتوبر کو وجے دشمی کے دن ہوا تھا۔پی ایم مودی نے اپنے پروگرام میں پانی کے تحفظ کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ اب بارش کے پانی کو محفوظ کرنا پانی کے بحران کے وقت کارآمد ثابت ہوگا۔ 
انہوں نے کہا کہ اس ملک میں بہت سے لوگ بہت اچھے کام کررہے ہیں۔ ایسی ہی ایک کوشش اتر پردیش کے جھانسی میں دیکھنے کو ملی ہے۔ جھانسی میں کچھ خواتین نے غوراری ندی کو نئی زندگی دی ہے۔
یہ خواتین سیلف ہیلپ گروپس سے وابستہ ہیں اور انہوں نے 'جل سہیلی' بن کر اس مہم کی قیادت کی ہے۔ ان خواتین نے جس طرح مرتے ہوئے دریائے غوراری کو بچایا ہے اس کا کسی نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔