Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
National

بی جے پی ریاستی حکومت گجرات میں ہزاروں سال قدیم مسجد ،قبرستان اور درگاہو ں کو کیا گیا منہدم

سپریم کورٹ کی واضح ہدایات کے باوجود بی جے پی ریاستی حکومت  میں انہدامی کارروائی جاری ہے۔ خاص طور پر مسلمانوں کی آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
بتا دیں کہ 28  ستمبرہفتہ  کو بی جے پی حکمرانی  ریاست گجرات میں ہزاروں سال قدیم مسجد ،قبرستان اور درگاہو ں کو منہدم کر دیا گیا۔
ساتھ ہی سیکڑوں مسلمانوں کے مکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ۔ یہ تمام کارروائی غیر قانونی قبضہ اور ترقیاتی کام کا حوالہ دے  کر کیا گیا۔
انتظامیہ نے حوالہ دیتے ہوۓ کہا کہ !یہ کارروائی  سومناتھ ترقیاتی منصوبہ کے زیر تحت ترقی کی راہ ہموار کرنے کے لیے کی گئی ہے۔
جس کا مقصد  محض  علاقہ  میں کی ترقی کرنا ہے۔
اسی کے پیش نظر انتظامیہ نے مشہور سومناتھ مندر کے قریب "غیر قانونی تعمیرات" کے نام پر مسجد، درگاہ اور قبرستان کو منہدم کردیا۔
اس انہدامی  کاروائی کی مخالفت میں  احتجاج کر رہے قریب 150 مسلمانوں کو بھی حکام نے حراست میں لے لیا ، جن میں درگاہ کمیٹی کے ارکان بھی شامل تھے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے یہ واضح حکم دیا تھاکہ پورے ملک میں 
اس وقت تک انہدامی کاروائی نہ کی جاۓ،جب تک کہ پیشگی اجازت نہ لی جائے، عوامی سڑکوں اور مخصوص علاقوں پر تجاوزات کو چھوڑ کر کسی بھی املاک کو منہدم نہ کیا جائے ۔
مگر پھر بھی سپریم کورٹ کے اس حکم کی خلاف ورزی  کی گئی۔ 
یہ واقعہ نہ صرف گجرات میں ہوا ہے بلکہ ملک کی کئی ریاستوں میں مذہبی شناخت کے ساتھ انجام دیا جا رہا ہے۔